اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا دسواں اجلاس، دارالحکومت تہران میں ایران کے نائب صدر کی موجودگی میں شروع ہوا۔ اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے دسویں اجلاس کا نعرہ، عالم اسلام میں امن و امان کیلئے ذرائع ابلاغ کی یکسوئی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم میں ستّاون ممالک شامل ہیں جن میں سے چالیس سے زائد ملکوں نے تہران اجلاس میں شرکت کی ہے جن میں سے بائیس ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات شریک ہوئے ہیں۔ اس اجلاس میں خلیج فارس کے مختلف ممالک منجملہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات بھی شریک ہوئے ہیں۔اس اجلاس میں انتہا پسندی کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں یکسوئی پیدا کئے جانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲